منگلور :لڑکے کو نگلنے والا اژدھا دھر لیا گیا(مزید ساحلی خبریں)

یہ لوگ بنٹوال سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ واضح رہے کہ چاراکتوبرکو چار سالہ ویشاکھ اسکول سے واپس گھر لوٹ رہاتھاکہ راستے کے جھاڑیوں میں چھپا اژدھا نے اس کو نگل لیا تھا، وہ سانپ سے بچنے کی کوشش کررہاتھا اور جدوجہد کررہاتھا کہ بعد میں یہاں سے گذررہی ایک لڑکی نے بھی اس کی مدد کرتے ہوئے لوگوں کو اکھٹا کیا تھا۔ 


منگلور :ایک دکان مالک کی لاش ریلوے ٹراک پر بازیاب 

منگلور :20اکتوبر (فکروخبرنیوز ) یہاں توکوٹو نامی علاقے میں واقع ایک دکان مالک کی لاش یہاں کے ریلوے ٹراک پر ملی ہے، جس کو عوا م ایک حادثہ بتارہے ہیں، مہلو ک شناخت سنجیو (66) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو کہ گنیش جنرل اسٹور نامی دکان کا مالک ہے،بتایاجارہا ہے کہ ریلوے لائن پار کرتے ہوئے وقت یہ تیز رفتار ریل کے زد میں آگیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، پولس معاملہ درج کرکے مزید تفتیش کررہی ہے کہ آیا حادثہ ہے یا خودکشی کی واردات؟


کوٹا : غیر قانونی طورپر ذخیرہ کردہ کروڑوں مالیت کی ریت ضبط کرلی گئی 

کوٹا 20اکتوبر (فکروخبرنیوز ) محکمۂ کانکنی اور جیولوجی کے افسران نے یہاں تحصیلدار کے مل کر ہنگر کٹے نامی علاقے میں غیرقانونی طورپر ذخیرہ کردہ کروڑوں روپئے کی ریت پر چھاپہ ما ر کارروائی کرتے ہوئے ضبط کرلیاہے ۔ تحصیلدار پردیپ کمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے کہاکہ ریت تو ضبط کرلی گئی مگر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج نہیں کی گئی ، بتایاجارہاہے کہ نجی کمپنی کے لوگ اس طرح کچھ لوگوں کو ریت ذخیر ہ کرکے رکھنے کے لئے ٹھیکہ دیئے ہوئے ہیں، فی الحال ضبط شدہ ریت دوسری جگہ منتقل کی گئی ہے ۔ 


Share this post

Loading...