بنگلور کے نوجوانوں نے بنگلور کا ہار ن سیکھنے کے باوجود جیپ کو نہیں ہٹایا،۔ڈرائیور نے جیپ کو دیکھ کر دور سے ہی بریک لگایااور پھر جیپ سے ٹکرانے کے بعد بغیر کسی حادثے کے ٹرین کھڑی ہوگئی ، اور کوئی بھی بوگی یا ڈبہ انجن سے الگ ہونے یا پلٹنے کی واردات پیش نہیں آئی، متعلقہ نوجوان کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
دو مہینے بعد شرالو بسڈی مندر کی مورتیاں بازیاب کرلی گئیں
اُڈپی10اپریل (فکروخبرنیوز ) دو مہینے پہلے چور ی کرلی گئی شرالو بسڈی مندر کی مورتیاں بازیاب کرلئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق پنچ لوہا سے بنی مورتیاں جس کی قیمت لاکھوں روپیوں کی لگائی ہے ، یہ مورتیاں منگپاڈی اندارو نامی علاقے سے بازیاب کرلی گئی ہیں، 21فروری کو مذکورہ مندر کا تالا توڑ کر یہ مورتیاں چوری کرلی گئی تھیں، بتایاجارہاہے جہاں یہ مورتیان ملی وہاں تین دن سے ایک بیگ پھینکی ہوئی تھی مگر کسی نے توجہ نہیں دی، بروز جمعہ شری دھر آچاریہ اس مشکوک بیگ کو دیکھ کر چیک کرنے کی ٹھانی تواس میں سے مورتیاں نکلی ۔
Share this post
