مختلف زبانوں میں طلبہ نے تقاریر پیش کئے تو وہیں طلبہ نے والدین کے حقوق بتانے کے لئے بہترین مکالمہ بھی پیش کیا، اور ان سب کے دوارن پہلے اور دوسرے سیشن میں نظامت سنبھالنے والے طلبہ ، انگریزی، اُردو، اور عربی زبان میں بہترین نظامت کی جس کی سراہنا نہ کرنا حق تلفی ہوگی اسکو ل کے فعال مہتمم مولانا سالم خلیفہ ندوی نے اس موقع پر قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان طلبہ کو یہاں عوام کے سامنے پیش کیا جو قرآن کا معجزہ تھا یعنی طلباء کو ایک ہی سورہ کو آگے پیچھے سے پڑھنے کا شاندارمظاہر ہ پیش کیا گیا جس کو دیکھ کر عوام ماشاء اللہ کہہ اُٹھے۔ ، اسی طرح طلبہ نے سیلف ڈیفنس کے نام سے کراٹے کے مختلف نمونوں کا مظاہرہ کیا جس کو عوام نے خوب سراہا ۔دوسرے سیشن میں مہمان عظام جس میں قابلِ ذکر جناب سید محمد بیری ،مولانا سبحان ندوی اور مقامی عالمِ دین تھے انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر اتحاد کے ساتھ ساتھ تعلیم و تعلم پر روشنی ڈالی اور تعلیم کو تربیت کے ساتھ حاصل کرنے کی تلقین کی ،مولانا موصوف نے بھی اخلاص نیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اصل قبولیت ہے اور اس کے لئے اخلاص کی ضرور ت ہے۔ ملحوظ رہے کہ بعد مغرب بھی اس جلسہ کا سیشن جاری رہا جس میں سال بھر مختلف اسکول کے ثقافتی پروگرام اور اسپورٹس میں حصہ لے کر اول دوم ، سوم مقام حاصل کرنے والوں کو انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا، مولانا داؤد خلیفہ نے اس کی نظامت بحسن و خوبی انجام دیتے رہے ، اور اخیر میں مولانا سالم خلیفہ ندوی کے دعائیہ کلمات پر جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔
گیس پھٹ پڑنے سے گھر ہوا جل کر خاک
اُلال:27اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں ستیھا گوتھو ،کنیا گرام پنچایت حدود میں ایک رسوئی گیس پھٹ پڑنے سے پورا گھر جل کر خاک ہونے اور چھت اُڑجانے کا حادثہ پیش آیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ گھر گنیش شیٹی نامی کسان کا گھر ہے ۔ اطلاع کے مطابق گنیش ،اپنے ماں باپ ،بیوی اور بچوں سمیت قریب ہی کسی تقریب میں گیا ہوا تھا، تھوڑے دیر بعد مقامی لوگوں نے ایک دھماکہ سنا اور بعد میں گنیش کو فوری فون کرکے بلالیا گیا تو اس کا گھر پوری طرح رسوئی گیس پھٹنے سے جل کر نیچے گرگیا تھا،اس آگ حادثے کی وجہ سے گھر میں موجو د اکثر قیمتی اشیاء جل کر خاک ہوگئی ، نقصان کا اندازہ بیس لاکھ کا لگایا گیا ہے ، پولس معاملہ درج کرچکی ہے۔
خاتون لکچرر کی لاش پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی
بنٹوال 27اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں ایک درخت کی ٹہنی سے ایک خاتون لکچرر کی لاش مشکوک حالت میں لٹکے ہوئے ملنے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق مہلوکہ کی شناخت چیترا (26) مقیم سونور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ ابھی آٹھ مہینے پہلے اس کی شادی ملکی نامی علاقے کے مقیم چیتن سے ہوئی تھی۔ بروز اتوار وہ گھر سے مندر جانے کے لئے نکلی تو واپس لوٹ کر نہیں آئی گھر والوں نے پولس تھانے میں لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی ، وہیں دوسری جانب چیترا کا ہینڈ پرس مندر کے پاس ملا تھا جس کومندر انتظامیہ نے تلاش کے بعد پرس سے ملے ایک فون نمبرسے گھروالوں کو اطلاع کی اور اس کے بعد تیسرے دن یہاں قریب کے ایک درخت سے لٹکتی ہوئی اس کی لاش ملی، پولس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
Share this post
