منگلورو03؍ جنوری2022(فکروخبرنیوز/نیوانڈین ایکسپریس) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے اہلکاروں نے سابق ایم ایل اے بی ایم اڈین ابا کی بہو مریم عرف دیپتی مارلا کو پیر کے روز منگلورو میں اس کی رہائش گاہ سے ISIS سے اس کے مبینہ تعلق کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔
محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ڈی ایس پی کرشنا کمار کی قیادت میں این آئی اے کے عہدیداروں کی ایک ٹیم جو این آئی اے، دہلی کے ساتھ ایک اسسٹنٹ تفتیشی افسر ہیں اور پولیس انسپکٹر اجے سنگھ اور مونیکا ڈھکوال نے اسے بی ایم کمپاؤنڈ، مستی کٹے، الال میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
بتایا جارہا ہے کہ مریم عبدالرحمن کی اہلیہ ہیں جو مرحوم اڈین ابا کے بیٹے ہیں۔ خیال رہے کہ اگست 2021 میں این آئی اے نے آئی ایس آئی ایس سے مبینہ تعلق کے الزام میں اڈین ابا کے پوتے عمار عبدالرحیم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔
Share this post
