منگلورو کے سلیا میں دیوار گرنے سے دو خواتین کی واقع ہوئی موت

mangalore,sullia,mangalore sullia,dewaar girgayi,do khawatgeen halaak,

سلیا 19 دسمبر 2021: اتوار کو سلیا تعلقہ کے ننتکلو کے قریب کریمبالا نارلڈکا میں گھر کی دیوار گرنے سے دو خواتین اپنی جانسے ہاتھ دھو بیٹھیں، جن کے شناخت بی فاطمہ اور نبیسا کے طور پر کرلی گئیں ہیں۔

یہ واقعہ ایک ہریش نائک کی رہائش گاہ پر پیش آیا جس نے تزئین و آرائش کے کام کے لیے مزدوروں کو رکھا تھا۔ مزدور بیت الخلا کی دیوار گرا رہے تھے کہ اچانک دوسری دیوار گر گئی جس کی وجہ سے بی فاطمہ اور نبیسا ملبے میں پھنس گئے۔

دوسرے مزدوروں نے انہیں بچا کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

بیلارے پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

Share this post

Loading...