منگلور کے مضافات میں ایک اور افسوسناک واردات

کوسوما کی شادی روی راج سے ہوئی تھی جو کہ ایک نجی کالج میں الیکٹریشین کی حیثیت سے ملازمت کررہاہے ، حادثے کے دن کوسوما نے ہاتھ میں درانتی لے کر بچوں کو ساتھ لیا اور سسر سے کہی کہ وہ گھانس کاٹنے کے لئے قریبی جنگل جارہی ہے ، مگر بہت دیر کے بعد بھی وہ نہیں لوٹی تو چھان بین شروع ہوئی ، پھرقریب کے ایک ندی میں ایک بچے کی لاش تیرتے ہوئے دیکھ کر اس کے رشتے دار نے ہی گھروالوں کو اطلاع کی تھی ۔ واردات منظر عام پر آنے کے بعد مقامی لوگ موقع واردات پر جمع ہوگئے ، سلیا پولس تھانے افسران نے فوری جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے کے وی جی اسپتال بھیج دیا۔ پولس معاملہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے ، جب کہ خودکشی کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔ مقامی عوام کا مانناہے کہ گھریلو جھگڑے ہی خودکشی کرلئے جانے کی اصل وجہ ہے ۔

Share this post

Loading...