بھٹکل کے کانگریس امیدوار کے بعد اب منگلور کے کانگریس امیدوار کے خلاف من گھڑت باتیں پھیلانے کا الزام

منگلور 09؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) بھٹکل کے کانگریس امیدوار منکال وائیدیا کے خلاف من گھڑت باتیں پھیلاکر لوگوں کا ذہن خراب کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد منگلور کے موجودہ ایم ایل اے اور کانگریس کے امیدوار جے آر لوبو کے خلاف بھی من گھڑت باتیں پھیلانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناردھن پجاری نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس امیدوار جے آر لوبو کے خلاف من گھڑت باتیں پھیلارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کی غلط باتیں پھیلانے سے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے اور کانگریس امیدوار جے آر لوبو بغیر شک کے جیت جائیں گے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دوبارہ اقتدار پر آئے گی اور سدارامیا دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ ہری کرشنا کی جانب سے جناردھن پجاری کی بے عزتی کیے جانے کے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی نے بے عزتی نہیں کی ہے ، لوگوں کو معلوم ہے کہ جناردھن پجاری کون ہے اور ہری کرشنا بنٹوال کون ہے ؟ بی جے پی کے لیے ووٹ مانگنے کے لیے میرے نام کا استعمال کرنے پر لوگ اس پر یقین نہیں کریں گے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جنوبی کنیرا کے تمام حلقوں میں میں کانگریس اکثریت کے ساتھ جیتے گی اور رمناتھ رائے تو ریکارڈ توڑ ووٹوں سے جائیں گے۔

Share this post

Loading...