منگلورو کی ڈپٹی کمشنر کے تبادلہ میں کوئی سیاسی پہلو نہیں :  وزیرکوٹا سرینواس پجاری

منگلورو 29/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) منگلورو کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش کے تبادلہ پر سیاسی بیان بازیوں کا جواب دیتے ہوئے و زیر کوٹا سرینواس پجاری نے کہا ہے کہ اس میں کوئی سیاسی پہلو نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایم ایل اے یوٹی قادر کی جانب سے اس تبادلہ کو سیاسی قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا بیان واپس لے لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افسران کے تبادلے معمول کے مطابق ہیں۔ پوجاری نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یاد دلایا کہ جب یوٹی قادر وزیر تھے تو پولیس افسران کو دھمکیاں دیتے تھے اور ان پر حملے ہوتے تھے۔ اس نے قادر کو یاد دلایا کہ وقت بدل گیا۔

Share this post

Loading...