ا س پر انتظامیہ کی جانب سے انکے اعتراض پر جناب محمد اسلم دانش روم سوپروائزر اور پرنسپال اسلامہ کالج جناب محمد ابراھیم چابکسوار نے کہا کہ برقعہ ہماری تشخص اور مذہبی روایت میں شامل ہے اور مسلمانوں کی زینت و آبرو ہے ۔لہٰذا مداخلت کرتے ہوئے جناب محمد اسلم دانش نے طالبات کو برقعہ پہنے رہنے کی ہدایت دی ۔ اور اسلامیہ کالج کے چیرمین جناب عبدالرزاق چودھری عرف بابا چودھری نے بھی ان کی ستائش کی ۔اس خصوص میں گلبرگہ یونیورسٹی کے ارباب مجاز کو فوری ان اکسٹرنل اسکاؤڈ کمیٹی کے اراکین کے خلاف جو برقعہ پہننے پر اعتراض کئے ہیں ان پر کاروائی کرنے کا پُر زور احتجاج کرتے ہوئے طالبات کے سر پرستوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ۔کاروائی نہ کرنے پر احتجاج کی انتباہ دیا گیا ۔اسکے علاوہ سِٹّنگ اسکاؤڈ جناب سریپتی لکچرر راجیو گاندھی کالج بسواکلیان بھی ا ن کی حمایت کی ۔ واضح رہے کہ اسلامہ ڈگری کالج بسواکلیان کو ڈگری کے امتحانات (بی.اے،بی.کام،اور بی.یس سی) کیلئے پانچ کالجوں کا امتحانی مرکزبنا گیا ہے ۔جس میں سرسوتی کالج،اکسیلینٹ ڈگری کالج بسواکلیان ،جیجاماتا کالج،کرناٹک کالج اور خود اسلامیہ کالج کا سینٹر موجود ہے۔***
صدر جمہوریہ ہند نے موبائیل ون کی پہل میں کرناٹک کو ملک میں پہلی ریاست بتایا
بیدر۔9؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔صدرِ جمہوریہ ہند مسٹر پرنب مکھرجی نے ملک میں پہلی بار ملٹی موڈ موبائیل ایڈمنسٹریشن(کرناٹک موبائیل ون) پلیٹ فارم شروع کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خاص طورپر دیہی لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ممکن ہوگا۔ وہ بنگلور میں منعقد حوصلہ افزا موبائیل گورننس پلیٹ فارم کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہریوں کو سرکاری و غیر سرکاری بشمول 4500سے زیادہ خدمات دینا ممکن ہوسکے گا۔موبائیل فون نے مواضلات کے نظام میں انقلاب برپا کردیا ہے اور اس سے اب فوری سروس فراہم کرنے کے خواہ شمند لوگوں کی تعداد93کروڑ ہے جو کُل آباد کا75فیصد ہے۔ اور41فیصد صارفین گاؤں میں رہتے ہیں ۔دیہی علاقوں میں موبائیل فون صارفین کی ماہانہ برتری0.76فیصد ہے جو شہری علاقے کی0.55فیصد سے زیادہ ہے۔ صدرِجمہوریہ ہند نے کہا کہ گزشتہ اگست میں مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کا مقصد بھی ڈیجیٹل ایمپوارڈ سوسائٹی کی تشکیل کرنا ہے۔ کرناٹک موبائیل ون کا مقصد بھی موبائیل پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری خدمات کی صحیح وقت پر دستیابی بنانا ہے ۔انھو ں نے اسے ویژنری پہل بتاتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم میں پانچ سو حکومت سے شہری ( جی ٹو سی )‘ چار ہزار سے زیادہ بزنس ٹو سٹیزن( بی ٹو سی ) خدمات کو مربوط کیا گیا ہے۔ اور دیگر کئی خدمات کو بھی اس میں شریک کیا جائے گا۔ یہ ایک مستقبل کی معنی خیز گورننس ہے جو ای۔ گورننس کو اگلے دو رمیں لے جائے گی ۔ انھو ں نے ا سکی خدمت کو شروع کرنے کیلئے مسٹر سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کی تعریف کی ۔ موبائیل ون کی پہل نے کرناٹک کو ملک میں ایسی پہلی ریاست بنادیا ہے جس نے شہریوں کو سرکاری و نجی شعبہ جات کی خدمات فراہم کرنے کا مربوط موبائیل پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔یہ خدمات اینٹی گریٹیڈ وائس ریسپانس‘ ایس ایم ایس یا موبائیل ویب سے عام قسم کے فون کے ذریعے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔اسمارٹ فون کے صارفین کی APPSکو مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔اس موقع پر وزیر اعلی مسٹر سدارامیا ‘گورنر وجو بھائی والا‘نے بھی اپنے خیالات کا اِظہار کیا ۔***
محکمہ پولیس کی جانب سے پوکسو ایکٹ2012کے ضمن میں ہائی اسکول طلباء کی شعور بیداری ریالی
بیدر۔9؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔محکمہ پولیس بیدر کی جانب سے بیدر میں پوکسو ایکٹ2012کے ضمن میں شعور بیداری ریالی آج شہر کے ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کے ساتھ نکالی ۔ بسویشور سرکل بیدر کے نئی کمان (باب الداخلہ عثمانیہ) پراس ریالی کا افتتاح ایڈیشنل ایس پی بیدر کے ہاتھو ں عمل میں آیا۔اس موقع پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر مسٹر شرن بسویشور ‘نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنتوش‘ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر رگھویندر‘اور ٹریفک سب انسپکٹر ملما چوبے موجود تھیں ۔طلباء و طالبات کی ریالی کے دو ٹیم بنائے گئے ایک ٹیم نئی شہر میں اور دوسری ریالی ٹیم قدیم شہر میں گشت کرتے ہوئے عوام میں پوکسو ایکٹ 2012سے متعلق شعور بیداری کے نعرہ لگاتے ہوئیے دیکھے گئے ۔***
پروفیسر انورادھا ایم سندی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
بیدر۔9؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔بیدر کے گرونانک دیو انجینئرنگ کالج کی شعبہ الیکٹرانکس و کامنیکیشن انجینئرنگ کی پروفیسر انورادھا ایم سندی نے گُلبرگہ یونیورسٹی گُلبرگہ سے ڈاکٹر ایم وی ایچ امبیکا پرساد کی رہنمائی میں ’’میکرو اینڈ پروپرٹیز آف کنڈکٹنگ پولیمر کومپوزیٹس(’’Microwave & Other Properties Of Conducting Polymer Composites ‘‘ )کے زیرعنوان مقالہ تحریر کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ حاصل کرلیاہے۔پروفیسر انورادھا ایم سندی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کئے جانے پرگرنانک دیو انجینئرنگ کالج کا تدریسی اسٹاف ‘ان کے بہی خواہوں‘کے علاوہ ڈاکٹربسواراج گدگے اسپیشل آفیسر وی ٹی یو گُلبرگہ ریجن‘ مسٹر راج کمار گندگے صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن ضلع بیدر و جناب محمد عقیق احمد انجینئر نائب صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن و کرناٹک اسٹیٹ انجینئرس اسو سی ایشن ضلع بیدر نے نہایت ہی مسرت کا اِظہارکیا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کی .
مسجد گنبدانِ سلاطین بہمنی اشٹور میں دینی اجتماع کا انعقاد ‘علماء کا خطاب
بیدر۔9؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔آج کے دور میں کامیاب زندگی گزارنے کاراز یہ ہے کہ ہم Over Estimateنہ ہوں اور نہ ہی دوسروں کو Under Estimateکریں ۔ سچائی دراصل ایمان ہے اور عمل صالح سچائی پر عمل کرنے کانام ہے۔ دورحاضر اسلام کی عالمی اہمیت کو واضح کرتاہے۔ اور آج اسلامی آئیڈیالوجی عام ہونے سے ہی تمام انسانوں کی ضرورتیں پوری ہوسکتی ہیں ۔ اور امن وچین قائم ہوسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار اقبال الدین انجینئر نے خطبہ جمعہ سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ہماری زندگی میں آسانیاں پیداکرتاہے اور ہمیں بتاتاہے کہ اللہ کی عبادت کے لئے ہمیں پیدا کیاگیاہے۔ ان تمام چیزوں کو سمجھنے کے لئے صلاحیت درکار ہے نہ کہ ہدایت ۔ جس کی وجہ سے ہی ہم اللہ کی رحمت کے مستحق بن سکتے ہیں کیونکہ حقیقت پسندی اور دانشمندی یہ ہے کہ ہم اپنے حوصلوں اور تمناؤں کا نشانہ آخرت کو بنائیں جہاں لافانی زندگی گزارنا ہے کیونکہ اللہ کا سورہ تکاثر میں فرمان ہے کہ انسان ساری کوشش کرکے دولت کے ڈھیر اکٹھا کرتاہے مگر آخر میں ا س کے اپنے حصہ میں جو چیز آتی ہے وہ صرف قبر کا گڑھا ہے۔ اور نبی کریم ﷺ نے فرمایاایک مومن پردوسرے مومن کی تین چیزیں حرام ہیں ۔ اُس کا خون ، اُس کا مال اور اس کی عزت ، ہمیں چاہئیے کہ کسی حکم شرعی میں مطلوب حد سے ہوتاہے جس کا مطلب ہے Extremismجو ہمارے اصل دین میں نہیں ہے۔ ہمیں معلوم ہونا چاہئیے کہ غلط اقدام کی طاقت ہر شخص کو حاصل ہے۔ لیکن غلط اقدام کے بعداس کے غلط انجام کو روکنے کی طاقت کسی بھی شخص کو حاصل نہیں ۔ ماہ صفر کے بارے میں موصوف نے بتایاکہ کتنی عجب بات ہے کہ ہم اپنی بداعمالی کے سبب پیداہونے والے مصائب اور پریشانیوں کو زمانے اور وقت پر تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جو اللہ پر ایمان کے مغائر ہے۔ کیونکہ زمانے کو بر ابھلاکہنااللہ کو برابھلا کہنے کے برابر ہے۔ اور جوشخص صفر کے مہینے کو برابھلا کہتاہے وہ زمانہ جاہلیت کے طریقے پر ہے ، اسلام کی روح سے وہ شخص ناآشنا ہے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ ’’ایک کی بیماری دوسرے کو لگنا، جنات و شیطان کاراستہ بہکانااور ماہ صفر کو منحوس سمجھنا شرعاًکوئی حیثیت نہیں رکھتا‘‘اسلام نے اللہ کی نافرمانی ، مصیبت اور گناہ کے کام کو نحوست اور بے برکتی کا ذریعہ قرار دیاہے۔ اسلئے ہمیں چاہئیے کہ صفر کے مہینے میں شادی بیاہ اور پرمسرت تقاریب انجام دیں تب ہی نحوست کارجحان ہمارے معاشرے سے ختم ہوسکتاہے۔ حافظ نجیب صاحب نے امامت کے فرائض انجام دئے اور مسجد کمیٹی کے ذمہ دار مظہرصاحب کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
ضلع سطحی تحریر ی،تقریری ، اذاں، قرأ ت کی تربیت ومقابلوں کی تفصیلات
بیدر۔9؍ڈسمبر۔(فکروخبر/محمدامین نواز بیدر)۔جناب محمد عبدالصمد منجو والا معتمد استقبالیہ کے بموجب کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول ۱۴۳۶ ھ میلادالنبیﷺ کے موقع پر ضلع سطحی تحریر ی،تقریری ، اذاں، قرأ ت کی تربیت ومقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔بعنوانات :۔طلباء کیلئے ’’دور موجود میں سیرت النبی ﷺ کی ضرورت اور ہماری ذمہ داری ‘‘۔ طالبات کیلئے ’’اُم المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی فضیلت اور علم حدیث و فقہ میں آپ کا مقام۔تقریر کیلئے5منٹ کا وقت دیا جائیگا۔جب کہ تحریری مقابلہ میں حصہ لینے والوں کیلئے کم از کم 500الفاظ پر مشتمل تحریر ہو۔ 23؍ڈسمبرکو بسواکلیان کے گلوبل آئیڈیل اسکول میں صبح10بجے‘اور اسی دن غوثیہ پی یو کالج بسواکلیان میں2:30بجے دوپہر‘24؍ڈسمبر کو الامین ہائی اسکول ہلی کھیڑ (بزرگ)‘میں صبح 9بجے‘ اسی دن الامین ہائی اسکول ہمناآبادمیں صبح 11بجے ‘اور الامین ہائی اسکول چٹگوپہ میں3بجے دوپہر ‘اور 25؍ڈسمبر کو میریڈین ہائی اسکول متصل جامع مسجد نزد چوبارہ بیدر میں صبح10:30بجے مقابلہ جات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔بھالکی سے تعلق رکھنے والے ہمناآباد میں اوراوراد سے تعلق رکھنے والے بید رکے یا کسی بھی سنٹر س میں حصہ لے سکتے ہیں ۔مقابلہ کی تاریخ سے ایک روز قبل تک حصہ لینے والے طلباء و طالبات کی تفصیلات مذکورہ سنٹر تک پہنچانا ضروری ہے۔ اذاں و قرأت کی تربیت کا آغاز15ڈسمبر سے ٹھیک 8:30بجے شب بمقام خانقاہ صوفیہ الملتانیہ قادریہ پورہ گولہ خانہ بیدرمیں کیا جائیگا۔ تربیت کی مدت30؍ڈسمبر تک ہوگی صرف بچوں اور بڑو ں کیلئے ہی شرکت کا موقع رہے گا۔ عمر کی کوئی قیدنہیں ہے۔ موذنین حضرات بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔15؍ڈسمبر تک تربیت حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات ان فون نمبرات242133668, 8050004928, 7829025455پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔یکم ؍جنوری 2015کو اذاں وقرأ ت کے مقابلے صبح 11بجے دن اسی مقام پر منعقد کئے جائیں گے ۔تحریری و تقریری مقابلوں میں کامیاب ہونیو الے طلباء کیلئے ’’رحمۃ اللعالمینؐایوارڈ ‘‘طالبات کیلئے ’’خاتون جنت بی بی فاطمہؓ ایوارڈ ‘‘ اور اذاں قر أت کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والوں کو ’’حضرت بلالؓ ایوارڈ ‘‘عطا کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ان نمبر9341882564پر ربط پیداکریں.
Share this post
