منگلور ، ماہی گیر کشتی ڈوب گئی ، نو افراد بحفاظت ساحل تک پہنچے ، ایک لاپتہ

منگلورو5 اگست2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) الال سمندر میں دوسرے جہاز کے ملبے سے ٹکرانے کی وجہ سے  ماہی گیر کشتی کے الٹنے کا حادثہ آج پیش آیا ہے۔ کشتی پر سوار افراد میں سے نو افراد کو بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔

یہ واقعہ جمعرات 5 اگست کی دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ کشتی پر 10 افراد سوار تھے۔ جیسے ہی سانحہ پیش آیا، 9 افراد کو ایک کشتی کے ذریعے بچایا گیا جو قریب ہی تھی۔ لاپتہ ماہی گیر کی تلاش جاری ہے۔

اس واقعہ میں 1.30 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ اس سے قبل ڈوبے گئے جہاز کو باہر نہیں نکالا گیا تھا اوراسی جہاز کے ملبے سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈوبا ہوا جہاز دوسری ماہی گیری کشتیاں اور وہاں سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خطرات کا باعث بن رہا ہے۔

ذرائع : ڈائجی

Share this post

Loading...