منگلورو: کشتی کے انجن میں خرابی کے 16 گھنٹے بعد تین ماہی گیروں کو بچالیا گیا

 منگلورو14 جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) الال سے روانہ ہونے والے ماہی گیر سمندر میں اس وقت پھنس گئے جب کشتی میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے کشتی کو وہی لنگر انداز کرنا پڑا۔
کشتی کے تکنیکی مسائل پیدا ہونے پر تین ماہی گیر جو ماہی گیری کے لئے اللال سے روانہ ہوئے سمندر میں پھنس گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ  بنگرا منجیشور کے ماہی گیروں کی جانب سے انہیں بچانے کی کوششیں کامیاب ہوئیں لیکن وہ اس مدد ملنے سے قبل 16 گھنٹے وہاں پھنسے رہے۔ یہ واقعہ پیر 13 جولائی کو پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق'حیان' نامی کشتی آصف کی ملکیت میں آتی ہے۔ اتوار کے روز صبح 6 بجے تین ماہی گیر اس کشتی سوار ماہی گیری کے لئے نکلے۔  ماہی گیری کے دوران اس کے انجن میں کچھ  خرابی پیدا ہوگئی اور کشتی کو حرکت میں لانا ناممکن ہوگیا۔ رامشورم، تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر بالا، ناگراج اور سکومر، جو اب اللال میں ماہی گیر کے طور پر کام کرتے ہیں، اپنے ساتھ لے جانے والے کھانے اور پانی کا استعمال کرکے بچ گئے۔
بنگرا منجیشور کے کے ایم کے راشد کو ماہی گیروں کی پریشانیوں کے بارے میں معلوم ہوا۔ پیر کی صبح وہ ماہی گیروں دھنراج، مصطفی مانجیشور، حنیف بنگرا مانجیشور، محمد اور رزاق کے ساتھ سمندر میں گئے جس کے بعد ان ماہی گیروں کو بچالیا گیا اور انہیں بعافیت ساحل پر لانے میں کامیاب ہوگئے۔ ماہی گیرپوری طرح محفوظ ہیں اور کشتی بھی ساحل پر لائی جاچکی ہے۔ 

Share this post

Loading...