کاروار: مگرمچھ کے حملے سے کسان ہلاک
کاروار16اپریل (فکروخبرنیوز ) مگرمچھ کے حملے میں پھنس کر ایک شخص کے ہلاک ہونے کی واردات اُترکنڑا ضلع کے کریمپلی نامی علاقے میں پیش آئی ہے ، شہر کاروار سے ملی اطلاع کے مطابق یہ واردات سنیچر کی دوپہر پیش آئی ، مہلوک شخص کی شناخت مہی نال دیہات کا مقیم گولی (60) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، یہ دو پہرکے وقت میں کالی ندی میں اپنی مویشیوں کوپیاس بجھانے کے لئے چھوڑ دیا تھا، پانی پی رہی مویشیوں کو واپس لانے ندی میں اُترا تو اس بیچ ایک مگر مچھ نے حملہ کردیا اور اس طرح مگرمچھ کے چنگل میں پھنس کر یہ شخص ہلاک ہوگیا، اس واقعہ سے آس پاس دیہاتوں میں تشویش و ڈر کا ماحول ہے جب کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی طو ر پر مہلوک کے ورثاء کو پچیس ہزار کا معاوضہ دئے جانے کی بات کہی گئی ہے۔
شک کرتے ہوئے شرابی شوہر نے بیو ی کا قتل کردیا
پتور :16اپریل (فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے سروے نامی گرام میں ایک شرابی شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کی آبرو پر شک کرتے ہوئے بھیانک انداز میں قتل کی واردات انجام دینے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ،ا طلاع کے مطابق شرابی نے نشہ کی حالت میں بیوی کے ناجائز تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے تیز دھار درانتی سے بیوی کے گردن پر وار کردیا جس کی بناپر وہ موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئی ، ملزم کی شناخت وجئے (38) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، جب کہ مہلوک بیوی کی شناخت بھاگی رتی (31) کی حیثیت سے کی گئی ہے، بروز بدھ کے دن پیش آئی ، بتایاجارہاہے کہ میاں بیوی دونوں شراب کے عادی تھے اور ہر دن نشہ کی حالت میں جھگڑا کیا کرتے تھے، جبکہ تین اولاد جس میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں اپنی پھوپی کے یہاں رہ رہے تھے۔ قتل کے بعد دوسرے دن بیوی کی لاش گھر میں ہی ٹھکان لگانے کی کوشش کررہاتھا کہ پڑوسیوں کو پتہ لگا اور پولس کو اطلاع کی، پولس معاملہ درج کرنے کے بعد ملزم وجئے کو گرفتا رکرلیا ہے۔
Share this post
