جےسی بی کا بریک فیل : دو کارکنوں کی جان لے لی

، یہ لوگ رامکی گروپ میں بحیثیت سوپروائزر اور کلینر کے مزدوری کررہے تھے۔ کل شام ساڑھے چار بجے اپنے بائک میں کمپنی کی جانب آرہے تھے کہ موسلادھاربارش کی وجہ سے ناگپا اور سومالنگپا ، شوارایا شنئی نامی شخص کے سائیکل کے دکان کے قریب بارش سے راحت کے لئے سایہ لیتے ہوئے بارش کے ختم ہونے کا انتظار کرنے لگے،اسی موقع پر کولناڈ کی جانب جارہی جے سی بی تیزرفتارجو کہ پچھلے جانب موڑی جارہی تھی دونوں سے بیک وقت ٹکراگئی اور ان لوگوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملا کیوں کہ پیچھے دیوار موجود تھی اس طرح دیوار اور کرین کے بیچ میں پھنس کر دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولس بیان کے مطابق جے سی بی کا بریک فیل ہوگیا تھا، اور اسی کے مطابق کیس درج کرلیاگیا ہے۔

Share this post

Loading...