منگلورو، 18 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا وائرس پھیلنے کے درمیان معاشرتی دوری برقرار رکھنے کے لئے منگلورو جیل سے 80 سے زیادہ قیدیوں کو چکمگلور اور کاروار کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔
80 قیدیوں میں سے 40 کو کاروار کی ایک جیل میں اور دوسرے 40 کو چکمگلور کی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ان قیدیوں کولے جاتے وقت پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ، دو کے ایس آر ٹی سی بسوں میں منتقلی کے دوران پولیس افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتظامیہ احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہے اور اس سلسلہ میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Share this post
