منگلورو جیل سے موبائل فونز اور سم کارڈ ضبط

 

منگلور و16؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) سٹی پولیس کی جانب سے منگلور وجیل میں انجام دی گئی چھاپہ مارکارروائی میں کئی اشیاء ضبط کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مپولیس نے دو موبائل فونز ، تین سم کارڈ اور دو میموری کارڈ کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء بھی ضبط کرلی ہیں۔ پولیس ضبط شدہ اشیاء کے متعلق تحقیقات کررہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی منگلورو سینٹرل جیل سے موبائل فونز کے ساتھ ساتھ سم کارڈ اوردیگر اشیاء کئی مرتبہ ضبط کی جاچکی ہیں، عوام کا سوال یہ ہے کہ جیل میں سیکوریٹی ہونے کے باوجوداس طرح کا اشیاء پہنچتی کیسے ہیں۔ منگلورو جیل قیدیوں کی لڑائیوں کو لے کر سرخیوں میں رہ چکا ہے۔

Share this post

Loading...