منگلور 22؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) یہاں کے کوڈیا بیل جیل میں دو قیدیوں کے درمیان ہاتھائی کے نتیجہ میں بیچ بچاؤ کے لیے پہنچے افسر زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ کسی بات کو لے کر دو قیدیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ۔ خبر ملتے ہی ڈیوٹی پر موجود افسر بیچ بچاؤ کے لیے پہنچا اور اس دوران وہ زخمی ہوگیا جسے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ڈی سی پی ہنومنتا رایا نے کہا کہ پیر کی رات جیل سپرنڈنٹ جیل میں جلال نامی قیدی سے تحقیقات کررہے تھا اس دوران سیل نمبر ۱ بلاک اے میں ٹیوب لائٹس اور سی سی وی ٹی کیمرہ توڑے جانے کی آوازیں آنے لگیں۔ اس دوران کچھ افسر بیج بچاؤ کے لیے پہنچے جن میں ایک زخمی ہوگیا ہے۔ بارکے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
