منگلورو28 مارچ 2023(فکرو خبر نیوز) پیر 27 مارچ کو دیر رات شہر کے مضافات میں واقع اڈیار میں آئس کریم کے گودام اور مینوفیکچرنگ یونٹ میں لگی آگ میں کروڑوں روپے کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثہ بجلی کا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے تھا۔
گودام میں نندنی آئس کریم کی مصنوعات کا ذخیرہ تھا۔ اس کے علاوہ آئس کریم مینوفیکچرنگ یونٹ بھی آگ سے جل کر خاکستر ہوگیا۔
فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ نقصان کا تخمینہ کروڑوں روپے کا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گودام ہرشمنی ایس رائے کا ہے۔
Share this post
