رائچور میں چار پیروں والے بچے کی پیدائیش
رائچور :23جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) دنیا بھر میں ہم تک ایسی خبریں پہنچتی ہی رہتی ہیں کہ جس میں عجیب الخلقت کا تذکرہ ہوتاہے ، جیسے دوسرکے بچوں کی پیدائش کہیں، چار ہاتھوں والے بچے کی پیدائش وغیرہ وغیرہ،ا یسے ہی ایک خبر ریاست کرناٹک کے رائچور ضلع سے موصول ہوئی ، ضلع کے سندھنور کے دیہاتی علاقے پلندینی نامی دیہات کی ایک خاتون جس کا نام للیتما بتایا گیاہے اس نے ایک ایسے مردبچے کو جنم دیا ہے جس کے چار پیر اور پھر دو عضوتناسل ہیں، پرائمری ہیلتھ کیر میں بچے کے جنم کے بعد اس کو بلاری کے وی آئی ایم نامی اسپتال میں زیرِ علاج ہے ، ڈاکٹر دواکر گڈی نے بچے کے کیس کو دیکھتے ہوئے کہاہے کہ بچے کی کنڈیشن کو دکھ کر سرجری کی سوچ رہے ہیں جب کہ یہ ایک چیلنجنگ کیس ہے، اس کے باوجود پوری ٹیم اس پر کام کررہی ہے ۔
Share this post
