منگلورو ہوائی اڈے سے عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ کے لیے روانہ

پہلی پرواز نے 144 عازمین کو لے کر بھری اڑان ، کل 431عازمین منگلور سے ہوں گے روانہ 

منگلورو 21؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) منگلورو ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والے کل 431عازمین میں سے 144عازمین حج کو لے کر آج پہلی پرواز نے مدینہ منورہ کے لیے اڑان بھری جس کو وزیرحج بی زیڈ ضمیر احمد خان نے ہری جھنڈی دکھائی۔ اتوار اور پیر کے روز بقیہ عازمین یہیں سے اپنے حج کے مبارک سفر پر روانہ ہوں گے۔ ایرپورٹ کے قریب واقع الانصار اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے ہندوستان میں بھائی چارگی کے فروغ کے لیے عازمین سے خصوصی دعاؤوں کی درخواست کی وہیں انہوں نے اس بات کا بھی کئی مرتبہ اظہارکیا کہ بہت سے سارے لوگ حج کے مبارک سفر کا ارادہ رکھنے کے باوجود استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے حج نہیں کرسکتے جبکہ امیر لوگ باربار حج کے سفر پر روانہ ہورہے ہیں ، انہوں نے امیروں سے درخواست کی وہ حج کے خواہشمند لوگو ں کو حج کے مبارک سفر پر روانہ کرکے ثواب حاصل کریں۔ شہری ترقیاتی وزیر یوٹی قادر نے کہا کہ بھائی چارگی کے لیے عازمین سے دعا کی درخواست کی ہے ، اس موقع پر اڈپی ضلع کے قاضی پی ایم ابراہیم مصلیار بیکل اور سابق رکن اسمبلی محی الدین باوا ، ابوبکر ، سینٹرل کمیٹی کے صدر کے ایم مسعود ، جے اے باوا اور بی ایم فاروق وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...