منگلورو 16؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرنے کے الزام میں منگلور ایرپورٹ کسٹم افسران کی جانب سے کارروائی میں سونا ضبط کیے جانے کا واقعہ یہاں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مسافر اسپائس جیٹ فلائٹ SG06 پر آنے والے مسافر سے یہ سونا ضبط کیا گیا ہے۔ اسکیننگ کے دوران افسران کو پتہ چلا کہ مسافر کے پاس سونا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ باتیں سچ ثابت ہوئیں اور افسران نے 632سونا ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت انیس لاکھ انچاس ہزار بتائی جارہی ہے۔ اس ہفتہ سونا اسمگل کرنے کی واردات ناکام بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل افسران نے پندرہ لاکھ بانوے ہزار مالیت کا سونا دبئی سے یہاں پہنچنے والے مسافر سے ضبط کرلیا۔
Share this post
