منگلورو 15 اپریل 2024:ن دوائیوں کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے کچھ دیر کے لیے افراتفری مچ گئی۔ یہ واقعہ کے ایس آر ٹی سی بس اسڈینڈ کے قریب پیش آیا اور وزیر اعظم مودی کے روڈ شو کے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے رونما ہوا جس سے مزیر پریشان کن لمحات دیکھنے کو ملے۔
اتوار کو منگلورو میں پی ایم کے روڈ شو سے چند منٹ پہلے، KSRTC بس اسٹینڈ کے قریب ایک عمارت میں دوائیوں کا ذخیرہ کرنے والے ایک گودام میں آگ لگنے سے کچھ دیر کے لیے افراتفری مچ گئی۔
آگ لگنے کی وجہ ریفریجریٹر میں شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے جس سے گودام میں موجود ادویات جل گئیں۔ فائر سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ قریبی علاقوں تک نہ پھیلے۔
Share this post
