منگلورو فائرنگ کی مجسٹریٹ جانچ کی سماعت مہلوکین کے ورثاء سمیت چودہ گواہ حاضر

بنگلورو 08/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) منگلوو میں 19دسمبر کو شہریت قانون اوراین آر سی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس فائرنگ میں دو لوگوں کی مجسٹریٹ جانچ میں مصروف اڈپی ضلع کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے عوام سماعت کا اہتمام کیا۔ اس سماعت کے دوران فائرنگ میں مارے گئے عبدالجلیل اور نوشین کے خاندان والو ں سمیت 14لوگوں نے شرکت کی۔ منگلورو ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں ہوئی سماعت کے بعد اخباری نمائندوں سے مسٹر جگدیش نے کہا کہ گواہوں کے تحری بیا نات لیے گئے البتہ ان سے زبانی بیانات نہیں لئے گئے۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو اپنے بیانات پیش کرنے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ دوران سماعت تمام گواہوں کو خود حاضر ہوکر اپنا بیان درج کروانا ہوگا۔ ای میل یا وکیل کے ذریعہ درج کئے گئے کسی گواہوں کو خود حاضر ہوکر اپنا بیان درج کروانا ہوگا۔ وی ایل یا وکیل کے ذریعہ درج کئے گئے کسی بیان کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ تحقیق کے اگلے مرحلہ میں مہلوکین کے ورثاء سے کہا جائے گا کہ وہ پولیس افسروں کی موجودگی میں بیان درج کرائیں، اس کے ساتھ ہی پولیس افسروں سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس تھانوں کی ڈائری، ایف آئی آر، پوسٹ مارٹم رپورٹ، فورنسٹک رپورٹ اور سی سی ٹی وی مناظر بھی اگلی سماعت کے دوران استعمال میں لائی جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ان کی جانچ قومی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے طئے شدہ پیمانوں پر ہوگی۔ پولیس فائرنگ کے معاملہ میں کمیشن نے جو پیمانہ طئے کیا ہے اس کی بنیاد پر پولیس حکام سے باز پرس کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ اپنی جانچ مکمل کرکے وہ اپنی رپورٹ ریاستی حکومت اور قومی انسانی حقوق کمیشن کو 23مارچ 2020تک سونپ دیں گے۔ 

Share this post

Loading...