عبدالبدیع شاہ بندری، شہباز حسین، ہشام کے ایم اور سعد ایم جے نے بیسٹ مینجمنٹ ٹیم میں پہلا مقام حاصل کیا تو محمد ربیع رکن الدین اور محمد صدیق سعدا نے بیسٹ مارکیٹنگ میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے انعام کے حقدار ٹہرائے گئے۔ ان کو اس موقع پر ٹرافی اور دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔ ملحوظ رہے کہ انجمن ڈگری کالج کے طلباء الگ الگ شعبوں میں ہونے والے تمام مقابلہ جات میں تقریباً فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جس کی بنا پر جملہ طور پر جنرل چمپئن شپ میں دوسرا مقام بھی انجمن کالج کے نام ہی رہا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ کے ساتھ ساتھ انجمن ادارے کے ذمہ دارن نے طلباء کو مبارکبادی پیش کی ہے اور ساتھ ہی فکروخبر ادارہ ان کی اس نمایاں کامیابی پر مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
Share this post
