منگلورو 27 دسمبر 2021 (فکروخبرنیوز) شہر میں پیش آئے ایک واقعہ کے بعد سٹی پولیس کمشنر بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ آج کے دور میں جب انسان مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتا ہے ایسے میں اسے غیر متوقع طور پر کچھ روپئے مل جاتے ہیں وہ اسے عطیۂ خداوندی سمجھ کر رکھ لیتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں ان کی ایمانداری یہ کام کرنے نہیں دیتی۔ بھلے اس کے مالک کے کھوج میں اسے کچھ پریشانی اٹھانی پڑی ، اپنا وقت دینا پڑا حتی کچھ پیسے خرچ بھی کرنے پڑے تو وہ اس سے دریغ نہیں کرتے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ منگلورو میں پیش آیا ہےجہاں کے تلاپاڑی نامی علاقہ جانے والی بس مہیش کے ڈرائیور دناکر اور کنڈکٹر الطاف نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سیٹ پر ملے دس ہزار روپئے پولیس کمشنر دفتر پہنچ کر جمع کرادئیے۔
سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار نے ان کی اس ایمانداری کی تعریف کی جس کے بعد ڈرائیور او رکنڈکٹر نے انہیں بتایا کہ بسا اوقات کئی مسافر اپنے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء سیٹ پر ہی بھول جاتے ہیں اور انہیں وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس کے مالک تک پہنچاتے ہیں۔
Share this post
