منگلور ایک بار پھر پرامن ماحول میں شرپسندوں نے کی کشیدگی پھیلانے کی کوشش (مزید ساحلی خبریں)

ایک اور واردات میں چند لوگوں کی جانب سے تھوکوٹو کے قریب ایک بس پر پتھراؤ کیے جانے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔ ملحوظ رہے کہ کل شام الال میں پولیس ٹیم کی جانب سے جمعہ کے روزچند مشتبہ حملہ آوروں کو تلاش کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ پرامن ماحول میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے الال کے علاقے میں پولیس نے دکانوں بند کرنے کی درخواست کی تھی۔ 


بغیر اجازت احتجاج منعقد کرنے والوں کے خلاف ضروری اقدامات کیے جائیں گے

منگلور 15؍ نومبر (فکروخبرنیوز) بغیر اجازت احتجاج منعقد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر اے ابراہیم نے جاری کردئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز بنٹوال میں بغیر اجازت کے ایس ڈی پی آئی جانب سے منعقدہ احتجاج کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ بنٹوال میں حالات اس وقت خراب ہوگئے تھے جب بی سی روڈ پر واقع تحصیلدار دفتر کے سامنے جمع احتجاجیوں پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مڈی کیری میں ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مخالفت میں انہوں نے تحصیلدار کو صرف یادداشت پیش کرنے کی اجازت لے تھی ۔ اس دوران انہوں نے اپنا وعدہ کی خلاف ورزی کی اور تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاج کیاجس کی وجہ سے ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ 

Share this post

Loading...