منگلور ڈی وائی ایس پی خودکشی معاملہ میں کے جے جورج اور دیگردوافسران کو ملی کلین چٹ (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

ملحوظ رہے کہ 7جون کو منگلور ڈی وائی ایس پی نے خودکشی سے قبل ایک مقامی نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں مذکورہ سابق وزیر اور افسران کا نام لیتے ہوئے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ڈی وائی ایس پی نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ ریاستی حکومت میں کوئی بھی ایماندار پولیس افسرنہیں ہے۔سی ڈی آئی ڈی کی جانب سے کے جے جورج کو کلین چٹ دئیے جانے کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دوبارہ ریاستی حکومت انہیں وزارت کے عہدے پر فائز کرسکتی ہے۔ 


رکشہ اور ٹپر لاری کے مابین پیش آیا بھیانک تصادم 

پانچ افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک 

کاسرگوڈ 17؍ ستمبر (فکروخبرنیوز) رکشہ اور ٹپر لاری کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں پانچ افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی سنگین واردات پیانور کے کنو راوی علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت گنیش (38) اس کی بیوی للیتا (32) بیٹی لسنا (05) آرادھیا (04) اور دیوی (72) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اس واردات میں تین افراد زخمی ہوگئے جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ افراد مچھلی خریدنے کے لئے جارہے تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار ٹپر لاری بے قابو ہوکر رکشہ سے جاٹکرائی جس سے آٹو رکشہ پر سوار آٹھ میں سے پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کی وجہ سے جہاں اہلِ خانہ غمگین ہیں وہیں پورا علاقہ سوگوار ہوگیا ہے۔ نعشیں پورسٹ مارٹم کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ ٹپر لاری ڈرائیور نشہ میں دھت لاری چلارہا تھااور واردات کے پیش آنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Share this post

Loading...