منگلور : ڈی آر ائی نے گولڈ اسمگلر اور اس کے ساتھی کو رنگے ہاتھوں کیا گرفتار (مزید اہم ترین خبریں)

اسی طرح کی ایک خفیہ اطلاع مذکورہ افسران کو بدھ کی صبح ملی کہ سونے اسمگل کرتے ہوئے ایک مسافر بذریعہ جیٹ ایرویس 9w531 کے ذریعہ دبئی سے منگلور پہنچا اور کسٹم افسران کو چکما دے کر سونے اسمگل کرنے میں کامیاب رہا۔ افسران کو اس بات کی بھی جانکاری ملی تھی کہ مذکورہ مسافر بذریعہ آلٹو کار پمپ ویل سرکل کی جانب گیا ہے۔ اس دوران پمپ ویل سرکل کے قریب واقع پٹرول بنک کے پاس ایک ماروتی آلٹو کار آکر رکی ، ایک اور شخص جو پمپ ویل سرکل کے قریب کسی کا انتظار کررہا تھا۔ کار کے رکتے ہی اس کی جانب بڑااور کار میں سوار شخص سے بات چیت کرنے لگا۔ جائے واقعہ پر انتظار کررہے ڈی آر آئی افسران نے شک کی بنیاد پر دونوں سے تحقیقات کی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ کار پر سوار شخص دبئی سے کچھ ہی دیر پہلے منگلور ہوائی اڈے پہنچا تھا جس کی شناخت حارث پنالم محمد کنہی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایرپورٹ سے سیدھے پمپ ویل سرکل پہنچا تھا اور کار کی پچھلی سیٹ پر موجود اس کے بیگ پر ہوائی جہاز کا ٹیگ بھی لگا ہوا تھا۔ پمپ ویل سرکل کے قریب انتظار کررہے شخص کی شناخت فیصل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، افسران نے دونوں کو مزید تحقیقات کے لیے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث کے بیگ کی تلاشی کے بعد پولیس نے اس کی بیگ میں موجود ایک امپلی فائر سے چوبیس کیرٹ کا 698.200گرام سونا ضبط کرلیا جس کی مالیت بیس لاکھ چوبیس ہزار سات سو اسی روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو کسٹم قانون 1962کے دفعہ 104کے تحت گرفتار کرنے کے بعد عدالت پیش کیا جہاں انہیں دس دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آر آئی افسران کی جانب سے حراست میں لیے گئے ملزمان سے سونے اسمگلنگ کی کئی ایک وارداتوں کا پردہ فاش ہوسکتا ہے۔ 

ریت کانکنی بند کے خلاف کی گئی بھوک ہڑتا ل کشیدگی میں تبدیل 

تین افراد بیمار ، مشتعل احتجاجیوں نے نعرے بازی کی اور سڑک پر ٹائر جلائے 

اڈپی 09؍فروری 2017(فکروخبرنیوز) ریاست کے ساحلی اضلاع میں ریت کانکنی پر لگی پابندیوں کی وجہ سے تعمیری کام کے لیے جہاں دشواریاں پیش آرہی ہیں وہیں مزدوروں کے لیے ان کی روزی روٹی کے لیے پریشانی ہورہی ہے۔ ریت کانکنی پر لگی پابندیوں کے خلاف کل کرناٹکا کارمیکا ویدیکے نامی تنظیم کے کارکنان اور لاری ڈرائیور وں نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی اور جب تک ریت کانکنی کا مسئلہ حل نہ کیا جائے اس وقت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی بات کہی تھی۔ فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق بھوک ہڑتال کشیدگی میں اس وقت تبدیل ہوگئی جب بھوک ہڑتا ل پر بیٹھے تین افراد بیمار ہوگئے۔ بدھ کی شام ضلع انتظامیہ نے احتجاجیوں سے ملاقات کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ اس مسئلہ کو حل کرنے کا مشورہ دیاتھا اور اس کے لیے آج جمعرات کے روز صح دس بجے ایک میٹنگ بلائی گئی تھی لیکن اب تک یہ میٹنگ منعقد نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتال میں کشیدگی اس وقت پید ا ہوئی جب احتجاجیوں میں ایک شخص کی طبیعت اچانک بگڑگئی اور اسے اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی شناخت سدھاکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مشتعل ہجوم نے سرک پر ٹائر جلائے اور ٹرافک کا نظام درہم کیا۔ پولیس نے احتجاجیوں کو جب روکنے کی کوشش کی تو احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان بحث ہوگئی ، احتجاجی اپنے ساتھ پٹرول بھی لے آئے تھے اور مطالبات پورے نہ کیے جانے پر خود کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہے تھے۔ اس موقع پر کئی ایک سیاسی لیڈران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کا جلد سے جلد حل تلاش کرکے لوگوں کوپہنچ رہے تکالیف سے انہیں نجات دلانے کی کوشش کی جائے۔

ٹاٹا رمیش کو دھمکی دینے والے مزید دو ملزمان کو پولیس نے کیا گرفتار 

بنگلور 09؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) کوٹھانور پولیس کی جانب سے ٹاٹا رمیش کو دھمکی دینے والے ملزمین میں سے دیگر دو ملزمان کو گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت وجئی کمار عرف لکا سندرا وجے اور کمار عرف کیبل کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمین کے پاس سے ایک کار اورکئی ہتھیار بھی ضبط کرلی ہے ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہرشا نے کہا کہ پولیس نے ٹاٹا رمیش کو دھمکی دینے والے ملزمین کو حراست میں لینے کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب دو ملزمین کو پولیس نے جی کے وی کے کیمپس کے قریب دبوچ لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔ ملحوظ رہے کہ پولیس نے اس سے قبل سید امان اور کے چھ بوڈی گارڈ اور سنل روہت نامی شخص نے ٹاٹا رمیش کو دھمکی دینے کے معاملہ میں گرفتار کرچکا ہے۔ پولیس نے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ 

پتور : لاڈج میں مشکوک حالت میں ایک شخص کی لاش بازیافت 

پتور 09؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) یہاں کے ایک لاڈج میں کیرلا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش مشکوک حالت میں بازیافت ہوئی ہے جس کی شناخت راجن میٹری (45) مقیم موداویلاکڈ ، کولم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش ایک باتھ روم سے بازیافت ہوئی ہے جہاں اس کی منھ اور ناک سے خون بھی آرہا تھا۔ شبہ ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ مہلوک کی نعش ڈیر لاکٹے کے ایس ہیگڈی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ 

میسور میں آوارہ کتوں نے چھ افراد کو کاٹ لیا 

میسور 09؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) شہر کے ڈنڈا کیرے گاؤ ں میںآوارہ کتوں نے چھ افراد کو کاٹنے کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کا واقعہ منظر عام پر آیاہے۔ وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے اس گاؤں میں آورانہ کتوں نے مختلف واقعات میں چھ لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں سے شیواویا مہادیوا اور راجو نامی افراد سخت زخمی ہیں۔ مقامی لوگوں نے گرام پنچایت صدر کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آوارہ کتوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں جس کے بعدمقامی گرام پنچایت صدر نے جلد سے جلد عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بات کہی ہے۔ 

Share this post

Loading...