منگلورو : کوویڈ 19 کو روکنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144 نافذ

منگلورو 30 مارچ 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) ضلع میں COVID-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجندر کے وی نے منگل کو دفعہ 144 (3) نافذ کیا اور فوری طور پر معاشرتی اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ایک پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پچھلے 15 دنوں سےکوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا یوگاڈی، ہولی، شب برات، گڈ فرائیڈے، جتری اور یکشاگانا سمیت مذہبی اور سماجی پروگراموں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی مقامات، پارکوں، بازاروں اور مذہبی مقامات پر کسی قسم کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہا کہ وہ مذہبی تہواروں کو آسان طریقے سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ سصحت کے اہلکار ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے سمیت COVID-19 ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 51 سے 60، تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور وبائی امراض ایکٹ کی دفعہ 4،5 اور 10 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا

Share this post

Loading...