مچھلیوں سے لدی لاری کو سڑکوں پر پانی چھوڑنے پر لاری ہوسکتی ہے ضبط ، منگلور سٹی پولیس کمشنر نے دیا انتباہ

منگلورو 22؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) سٹی روڈ سے گذرنے کے دوران مچھلیوں سے لدی لاریوں کو گندہ پانی چھوڑتے ہوئے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔اس کے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں گاڑی ضبط بھی کی جاسکتی ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے مختلف افراد کی جانب سے موصول شدہ شکایتوں کے بعد کیا۔ کہا جارہا ہے کہ عام طو رپر مچھلیوں سے لدی لاریاں اپنا برف بچانے کے لیے گندہ پانی سڑکوں پر ہی چھوڑ دیتی ہیں جس کی وجہ سے وہاں سے گذرنے والی سواریوں کو تکلیف ہوتی ہے اور کبھی کبھار بائک سوار وں پر چھینٹیں اڑنے سے ان کے کپڑے بدبودار ہوجاتے ہیں۔ خبروں کے مطابق ویکلی فون پروگرام کے دوران نریش والیا نامی ایک شخص کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ جھینگیں بھر کر لے جانے والی لاریں اس تعلق سے لاپرواہی برتتی ہیں ۔ 
نیمو کوٹاری نامی شخص نے بھی فون پر اسی طرح کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اس سلسلہ میں اقدام کرنے کا مشورہ دیا۔ پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے کہا کہ ان گاڑیوں پر سخت نظر رکھتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔ 
اس کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی مختلف شکایتیں کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ کولور سے ایک شخص نے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بس اہم شاہراہ پر ہی رکوانے کے مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے اس سلسلہ میں اقدام کرنے کی گذارش کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہائی وے پر چل رہی بس مسافروں کو لینے کے لیے وہیں پر روک دیتی ہیں جس سے پیچھے سے آنے والی سواریوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر نے اس سلسلہ میں متعلقہ افسران کو سخت نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے بس ڈرائیوروں کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ 
اسی طرح ایک خاتون نے پولیس افسران سے اس بات کی شکایت کی کہ بعض نو جوان اپنی بائیکوں میں خطرنا ک قسم کے ہارن لگاتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثہ کا سبب ہوسکتے ہیں ، کمشنر نے ایسے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہانومنتھاریا (لاء اینڈ آرڈر) اما پرشانت (کرائم اینڈ ٹرافک ) ٹرافک پولیس انسپکٹر امان اللہ اور شیوا پرکاش وغیرہ موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...