منگلورو میں ٹیپو جینتی تقریبات کے دوران مکمل حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے : سٹی پولیس کمشنر نے دیا تیقن

منگلورو 05؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ساحلی کرناٹکا میں سب سے زیادہ حساس مانے جانے والے منگلور شہر میں ٹیپو جینتی کی تقریبات کے دوران سٹی پولیس کمشنر نے مکمل حفاظتی انتظام کا تیقن دلایا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس نے پوری تیاری کرلی ہے۔ سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ضلع پنچایت آفس کے نیتراوتی آڈیٹوریم میں دس نومبر کو منعقد کیا جائے گا ، گذشتہ سال محکمۂ پولیس کو حفاظتی انتظامات میں کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اس مرتبہ بھی ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ انہو ں نے عوام سے درخواست کی کہ پروگرام کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں ، حکومت نے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور ہم اپنا فرضِ منصبی بغیر غلطی کے انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

Share this post

Loading...