منگلورو 05؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) یہاں بونڈیل چرچ کے قریب کھڑی کی گئی دو کار سے نامعلوم افرادکی جانب سے زیورات ، قیمتی اشیاء ، موبائل فونزاور ضروری کاغذات چوری کرلیے جانے کی وارادات آج صبح پیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وہاں کھڑی کی گئی ایک اومنی کار سے چار سو درہم ، ہندوستان اور دبئی کا ڈرائیونگ لائنسنس ، میڈیکل کارڈ ، انشورنس کارڈ ، ایمریٹس آئی ڈی ، اور ایک کارڈ وغیرہ ہیں۔ اومنی کا پلیٹ نمبر KA : 19 N 152 ہے ۔ دوسری کار جس کا پلیٹ نمبر KA 19 MH 4303 ہے جہاں سے چوروں نے نقدی اور پاور بنک کر لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایک رکشہ ڈرائیو رنے ایک شخض کو اومنی کار سے ان چیزوں کو اٹھاتے ہوئے دیکھا ، جیسے ہی چور کی نظر رکشہ ڈرائیور پر پڑی وہ قیمتی اشیاء کے ساتھ وہاں سے فرار ہوگیا۔کاو ور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
