بی جے پی ایم پی نلن کمار کتیل پر پولیس افسرکو دھمکی دینے کا الزام

مذکورہ ایم پی پر یہ بھی الزام ہے کہ بات نہ ماننے پر انہیں ٹرانسفر کرنے کی بات کہہ رہا ہے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اس کا موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کررہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس نے کہی گئی باتوں پر عمل نہ کرنے پر ضلع بھر میں بند منائے جانے کی بھی دھمکی دے دی۔ اس نے کہا کہ اگر معاملہ درج کرلیا گیا تو نصف گھنٹے کے اندر ضلع بند کردیا جائے گا۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ا یم پی کے اس جارحانہ رویہ کے خلاف پولیس معاملہ درج کرسکتی ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل وہ اس طرح کی حرکتوں سے سرخیوں میں آچکے ہیں۔ اسی سال ایک احتجاج کے دوران کارتک راج کے قاتلوں کو دس روز کے اندر گرفتار نہ کیے جانے پر ضلع جنوبی کنیرا کو آگ میں جھونکنے کی بات کہی تھی۔

Share this post

Loading...