منگلور: ڈرائیور کنٹرول کھوبیٹھا ، بس الٹنے سے متعدد افراد زخمی

منگلورو02 جنوری 2024: منگل 2 جنوری کی شام گروپورہ کیکمبا پولی گیٹ کے قریب ایک پرائیویٹ بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی وجہ آدی لکشمی کمپنی کی طرف سے چلائی جانے والی نودرگا بس کا ڈرائیور کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس میں مبینہ طور پر اس وقت 40 سے 50 مسافر سوار تھے۔

یہ واقعہ گروپورہ کیکمبا پولالی گیٹ سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا، بس کاکمبہ سے بی سی روڈ کی طرف جارہی تھی۔ یہ حادثہ باجپے تھانہ حدود میں پیش آیا۔

Share this post

Loading...