منگلور اور پنمبور کو جوڑنے والا پل غیر محفوظ

منگلورو 03؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے باخبر کیا ہے کہ اہم شاہراہ 66پر منگلور اور پنمبور کو جوڑنے والا پل عنقریب ٹرافک کے لیے بند کردیا جائے گا۔ منگلو ر اڈپی اور جنوبی کنیرا کو منگلور سے جوڑنے والا یہ پل پینسٹھ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ نھائی کمپنی کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے سروے میں مذکورہ پل کو غیر محفوظ قراردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نھائی کمپنی ٹرافک کے لیے جیسے ہی متبادل پیش کرے گی یہ پل ٹرافک کے لیے بند کردیا جائے گا۔ ملحوظ رہے کہ اس پل سے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ گاڑیاں گذرتی ہیں ۔

Share this post

Loading...