منگلور : بے قابو کار رکشہ اسٹانڈ میں گھس گئی

عینی شاہدین کے مطابق جیوتی سرکل پر کے سی اسپتال کے قریب کچھ ڈرائیور گاہکوں کے انتظار میں کھڑے تھے کہ بنٹس سے آرہی ایک تیز رفتار بے قابو کار وہاں کھڑے ان ڈرائیور پر چڑھ گئی ، اس میں پروین کو سنگین چوٹیں آئی تھی ،اسپتال میں علاج کے دوران پیر کی صبح اسپتال میں اس نے اپنی آخری سانسیں لی ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے حادثہ پر پہونچی اور کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ،جبکہ کار پر سوار ایک اور شخص موقع سے فرار ہو گیا ،پولس کے مطابق کار میں شراب کی خالی اور بھری بوتلیں اور ماچس پڑی ہوئی تھی،جس سے یہ واضح ہو رہا تھا کہ وہ شراب کے نشہ میں تھا، پروین کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مڈیکیری کا رہنے والا ہے،اور مڈیکیری میں ڈپلوما کرنے کے بعد کام کی تلاش میں منگلور آیا تھا ، کہتے ہیں کہ وہ ایک محنتی شخص تھا، دن میں ایک ہوٹل میں ملازمت کیا کرتا تھاجبکہ رات کے اوقات میں رکشہ چلاتا تھا،اس کی موت پر MLA جے آر لوبو نے اس کے گھر والوں سے ملاقات کر انہیں تسلی دی ،اور کہا کہ اس طرح نشہ میں گاری چلانے والوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھانا ضروری ہے ۔ عوام نے بھی لاپرواہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ 

Share this post

Loading...