مذکورہ شخص نے اس کی اطلاع دیگر لوگوں کو کردی گئی جنہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی۔ ذرائع کے مطابق اس پائپ لائن کے علاوہ اب گیس پائپ لائن بھی بچھائی جانے والی ہے جس کو لے کر عوام بڑے پریشان ہوگئے۔ ان کاکہنا ہے کہ اس طرح کے پائپ لائنوں سے کبھی بھی ناگہانی حادثات کا خطرہ ہے اور اس روڈ پر بہت سارے سواریاں بھی گذرتی ہیں جس سے مقامی لوگوں کے علاوہ مسافروں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ دیگر ذرائع کے مطابق بعض شرپسندوں کی جانب سے ڈیزل کی چوری کیے جانے کے لیے پائپ لائن کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ معاملہ کی تحقیقات جارہی ہیں۔
کارسرگوڈ کا طالب علم بنگلور ومیں ہوئے سڑک حادثہ میں جاں بحق
کاسرگوڈ 14؍ مئی (فکروخبرنیوز) کاسرگوڈ ضلع کے اداما علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی بنگلور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے اور اس کے دو ساتھیوں کے سخت زخمی ہونے کی واردات کل صبح پیش آئی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حنیف (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ایم آئی سی آرٹس سائنس کالج کا طالب علم تھا۔ زخمی افراد کی شناخت جمشید (21) اور نثار (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو حنیف کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ یہ حادثہ آج صبح قریب چھ بجے بنگلور سے ستر کلومیٹر دوری پر پیش آیا۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے تاہم مذکورہ ایک شخض کی ہلاکت اور دو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حنیف اپنے دوستوں کے ہمراہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے بذریعہ کار بنگلور جارہا تھا۔
Share this post
