منگلور:بندکے اعلان نے عام زندگی کوکیا متاثر (مزید ساحلی خبریں)

جب کہ بعض ذرائع کے مطابق کار کو نذرآتش کئے جانے کی واردات کا بند سے کوئی تعلق نہ ہونے کی بات بتائی گئی ہے، اس بند میں مقامی بسوں نے اپنی سرویس معطل کردی تھی، راستوں پر ٹرافک بہت ہی کم نظر آئی جب کہ بعض دکانداروں نے اپنے شٹرس کو بھی آدھا بند کرتے ہوئے بند میں ساتھ ہونے کا سنکیت دیا تھا۔ بجرنگ دل کے کارکنان ننتور اہم شاہراہ پر راستہ روک کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے عام عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ من جملہ طور پر بند کو بعض کامیاب مانا جارہاہے۔ 


اُڈپی ضلع میں موسلادھار بارش ،بجلی اور کڑک کی وجہ سے 201مکانات کوپہنچا نقصان 

اُڈپی19مئی (فکروخبرنیوز ) اُڈپی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر وشال نے یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پندرہ دن سے جاری وقتاً فوقتا موسلا دھار بارش، کڑک اور بجلی کی وجہ سے قریب دوسو سے زائد گھر وں کو نقصان پہنچا ہے۔نقصانات کے جملہ مالیت کا تخمینہ پچاس لاکھ لگایا گیا ہے، کمشنر ڈاکٹر وشال نے مزید کہا کہ جملہ 201گھروں میں197مکانات کو معمولی نقصان پہنچا ہے جب کہ بقیہ گھر پوری طرح زمین دوس ہوچکے ہیں، بجلی کی وجہ سے دو مویشی ہلاک ہوئے اور 17دنوں سے وقتاً فوقتاً برسنے والی برسات کی تیزی 170ملی میٹرکے حساب سے تھی، نقصانات کی بھرپائی کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے جملہ 30لاکھ روپئے کا بجٹ منظور کیا ہے ، جو کہ اُڈپی، کنداپور، اور کارکلا تحصیلدار کے حوالے کردیا گیاہے، یہ رقم متاثرین میں معاوضہ کے طور پر جلد ہی تقسیم کردی جائے گی تاکہ سماوی آفات سے ہوئے نقصانات کی بھرپائی کرسکیں۔ 


یکم جون سے 31جولائی تک ماہی گیری پر مکمل پابندی 

ریاستی حکومت نے دو ساحلی اضلاع میں جاری کیا ہدایت نامہ 

منگلور 19مئی (فکروخبرنیوز ) ریاستِ کرناٹک کی حکومت نے مانسون کی آمد دیکھ کر کرناٹک کے دو ساحلی علاقوں میں مکمل پابندی کا ہدایت نامہ کردیا کردیا ہے۔ پبلک نوٹس کرناٹکا فشنگ ایکٹ 2014کے تحت جاری کرتے ہوئے نوٹس میں بتایاگیاہے کہ ماہی گیری کے لئے استعمال میں لائی جانے والی تمام تر کشتیاں چاہے وہ بڑی ہوں یا چھوٹی ان پر مکمل پابندی ہے ، جس میں انجن بوٹ ،کے علاوہ دیگر تمام جہازپر پابندی ہے ۔خلاف ورزی کئے جانے پر بوٹ اور کشتیوں کے مالکان سے ڈیژل سبسڈی ایک سال کے لئے چھن سکتی ہے اور دیگر کئی سہولیات جو حکومت کی جانب سے ماہی گیروں کو دی جاتی ہیں وہ بھی چھن سکتی ہیں۔ 

Share this post

Loading...