منگلورو31؍ مئی 2021(فکروخبرنیوز) یہاں کے تھوکوٹو علاقہ میں ایک آٹو موبائل کی دکان میںآگ لگنے سے لاکھوں روپئے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح دکان مالک کمپالا بھرت دیپ جلاکر دکان بند کرکے اپنے گھر چلاگیا جس کے کچھ ہی دیر بعد دکان کے اندر سے دھواں نکلنے لگا۔ کہا جارہا ہے کہ دکان میں آگ لگنے کا اصل سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
موقع پر موجود لوگوں نے کسی طرح دکان کا شٹر کھول کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن تب تک دکان کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ موقع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے تھے جو آگ بجھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے۔
الال پولیس افسران نے جائے واقعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
Share this post
