منگلور و اور بنگلورو کے درمیان رات میں چلنے والی ٹرین جلد ہونے والی ہے شروع

منگلورو 30؍ جنوری 2019(فکروخبرنیوز) ساؤتھ ویسٹیرن ریلوے جلد ہی منگلورو اوربنگلور کے درمیان رات میں ایک نئی ٹرین کا آغاز کرنے والی ہے۔ اس ٹرین کے چلانے کے لیے پیشگی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور یہ ٹرین ہفتہ میں تین مرتبہ چلے گی ، کہا جارہا ہے کہ مارچ سے اسے روزانہ کیے کا بھی منصوبہ زیر غور ہے۔ ساؤتھ ریلوے نے اس کے اوقات بھی مرتب کرلیے ہیں اور اسے اعلیٰ حکام کو بھی بھیجا جاچکا ہے اور ان کی جانب سے اجازت نامہ موصول ہونے کے بعد ٹرین کا آغاز کردیا جائے گا۔ 
مرتب شدہ اوقات کے مطابق یہ ٹرین جمعہ ، اتوار اور منگل کے روز بنگلور کے ایشونت پور اسٹیشن سے شام ساڑھے چار بجے روانہ ہوگی اور سنیچر ، پیر اور بدھ کو صبح چار بجے منگلور سینٹرل پہنچے گی۔ اسی طرح سنیچر پیر اور بدھ کے روز شام سات بجے منگلورو سینٹرل سے ایشونت پور کے لیے روانہ ہوگی ۔ 364کلومیٹر کا یہ فاصلہ ساڑھے نو گھنٹے میں طئے کیا جائے گا ۔

Share this post

Loading...