منگلورو : پولیس تحویل میں نوجوان پر ظلم وستم ڈھائے جانے والا اے ایس آئی برطرف

 

منگلورو 07؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ایک شخص کو پولیس کی تحویل میں ظلم وستم ڈھائے جانے کی شکایت پر سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے بندر پولیس تھانہ کے اے ایس آئی چندرا شیکھر کو برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد اشرف سیلتھور کو فیس پر قابلِ اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے حراست میں لینے کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پولیس کی تحویل میں دیا گیا ۔ اس کے بعد ضمانت ملنے پر وہ رہا ، اس دوران پولیس کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم وستم کی مکمل تفصیلات اس نے سوشیل میڈیا پر ڈال دی جس پر چند تنظیموں کے ذمہ داران نے کارروائی کرتے ہوئے اس کی شکایت سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش سے کردی اور ساتھ ساتھ پورے معاملہ کو انچارج وزیر کے سامنے بھی رکھا۔ سٹی پولیس کمشنر نے بندر پولیس تھانہ کے اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

Share this post

Loading...