منگلورو03؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) مختلف خلیجی ممالک سے منگلورو ایرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کے پاس سے 26 لاکھ روپئے مالیت کا سونا کسٹم افسران نے ضبط کرلیا ہے۔
جمعہ کے روز کسٹم افسران نے کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے ولے دو مسافروں کو غیر قانونی طور پر سونا لانے کے الزام میں روک لیا۔ تلاشی کے دوران 576 گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مسافروں نے اسے جینز، شرٹس اور پریس بنٹوں میں چھپایا ہوا تھا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
Share this post
