منگلورو ایرپورٹ پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام :  نوجوان کے پاس سے 233.18گرام سونا ضبط

منگلورو 13/ فروری 2020(فکروخبرنیوز) کسٹم افسران کی جانب سے کی گئی کارروائی میں منگلور ایرپورٹ پر 233.18گرام سونا جس کی مالیت 9.39لاکھ بتائی جارہی ہے ضبط کرلیا گیا ہے۔ ملزم مسافر کی شناخت محمد ماہر (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ مسافر بذریعہ ایر انڈیا دبئی سے منگلور پہنچا تھا۔ کسٹم افسران کی مشکوک نظروں کے دائرہ میں آنے سے نوجوان کو روکا گیا اور اس سے تلاشی لی گئی جس کے بعد ریچارجیبل بیٹری میں سونا چھپا ہوا ملا۔ 
کسٹم قانون 1962کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...