منگلورو ایرپورٹ سے مچھلیوں کی برآمدات کے سلسلہ میں اب بھی ہے مسائل کا سامنا

mangalore airpport,

منگلورو20؍ اکتوبر2022(فکروخبر/ذرائع) اگرچہ ریاستی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ وہ یہاں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہوائی جہاز کے ذریعے مچھلی کی برآمد پر خصوصی زور دے رہی ہے لیکن تازہ مچھلیوں کی برآمد کرنے کے لیے ہنوز مسائل کا سامنا ہے۔

آندھرا پردیش ملک میں مچھلی کی برآمد میں سب سے آگے ہے۔ حال ہی میں چیف منسٹر بسواراج بومائی نے بتایا تھا کہ ریاست سے ایک ٹیم آندھرا پردیش بھیجی جائے گی تاکہ وہاں کے ایکسپورٹ سیکٹر کا مطالعہ کیا جائے اور کرناٹک میں اسے نافذ کیا جائے۔ تاہم جیسا کہ ایئر لائنز تازہ مچھلی لے جانے سے انکار کر رہی ہیں حالانکہ تازہ مچھلی کی بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے۔ فش ایکسپورٹرز اس بات پر حیران ہیں کہ متعلقہ حکام اس مسئلے کو حل کرنے کی زحمت کیوں گوارا نہیں کرتے۔

پانچ سال قبل ایئر انڈیا ایکسپریس فلائٹ کے ذریعے شہر سے مچھلی برآمد کی جا رہی تھی۔ تاہم ایئر لائنز والوں نے یہ الزام لگا کر مچھلی لے جانا بند کر دیا کہ پیکجز لیک ہو رہے ہیں۔ ہوائی اڈے کے حکام یہاں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مچھلی برآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کو اس سے اتفاق کرنا چاہیے۔

فی الحال منگلورو اور مالپے سے مچھلیوں کو ٹرکوں کے ذریعے بنگلورو، گوا، کوزی کوڈ اور ترواننت پورم بھیجا جاتا ہے اور بیرون ملک برآمد کیا جاتا ہے۔ اس میں زیادہ خرچ اور وقت  صرف ہوتا ہے۔

وزیر انگارا نے کہا کہ منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مچھلی کی برآمد  کے سلسلہ میں مسائل میں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

Share this post

Loading...