منگلورو14 دسمبر2021(فکروخبرنیوز) سونا اسمگلنک کی واراتوں میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں اور کسٹم حکام کی چالاکی کی وجہ سے ان کے اپنائے گئے طریقے ناکام بنادیئے جاتے ہیں۔
منگلورو ایرپورٹ پر پیش آئے تازہ واقعہ میں کاسرگوڈ کے رہنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جس نے سونا پیلے رنگ کے ٹھوس دھاتی سلاخوں کی شکل میں، سٹیریو کیبلز کے دھاتی جیکوں کے کھوکھلے حصے کے اندر اور بخور اسٹک برنر اسٹینڈ، بسکٹ آٹا ہینڈ پریس مشین اور کینڈل ہولڈر اسٹینڈ کے اندر چھپا ہوا تھا۔
اس کے شخص کے پاس سے کسٹم حکام نے 16,79,860 روپے مالیت کا 338 گرام سونا ضبط کیا۔
یہ مسافر بذریعہ ایڈیگو فلائٹ شارجہ سے منگلورو پہنچا تھا ۔ ملزم کو ایئرپورٹ کے کسٹم اہلکار کی خصوصی کارروائی میں حراست میں لیا گیا۔
Share this post
