منگلورو ایرپورٹ پر 483.57گرام سونا ضبط، مسافر گرفتار

منگلورو 20/ نومبر 2019(فکروخبر نیوز)  کسٹم افسران نے تلاشی کے دوران ایک مسافر کے پاس سے 483.57گرام سونا ضبط کرلیا گیا ہے۔ افسران کے مطابق ضبط شدہ سونے مالیت 18.47  لاکھ روپئے لگایا جارہا ہے۔ فی الحال افسران نے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ یہ مسافر کل دبئی سے منگلور پہنچا تھا۔ پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا کہ اس کے پاس پگھلاہوا سونا ہے۔ خبروں کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں کی سختی سے کی جانچ کی جاتی ہے اور اکثر سونے اسمگل کرنے والے دبئی سے پہنچنے والے مسافر ہوتے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

Share this post

Loading...