منگلور ایرپورٹ پر مسلم اہلِ خانہ کوپریشان کیے جانے کا الزام(مز ید اہم ترین ساحلی خبریں)

ایرانڈیا اسٹاف نے جب پاسپورٹ واپس کیے تو آٹھ کے بجائے واپس سات ہی دئیے جس کی وجہ سے اہلِ خانہ کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔ انہوں نے بار بار کہا کہ ہم نے آٹھ پاسپورٹ ہی دئیے تھے لیکن اسٹاف نے سرے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ سات ہی تھے لیکن ایک اور مسافر نے جب دیکھا کہ کاؤنٹر پر پاسپورٹ رکھا ہوا تو اس کے بتانے اور سخت بات کرنے پر انہوں نے آٹھواں پاسپورٹ بھی واپس کردیا۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ افسران نے جان بوجھ کر ایک پاسپورٹ چھپا رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایرانڈیا افسران کی جانب سے مسافروں کو ہراساں کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات منگلور ہوائی اڈے پر پیش آچکے ہیں۔ 

بجلی تار کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک : ایک شدید زخمی 

میسور 27؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) زیر تعمیر عمارت کے قریب بجلی تار کی زد میں آنے سے ایک شخص کے ہلاک اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی واردات ہناکل کے امبیڈکر اسٹریٹ میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت نوین جبکہ زخمی شخص کی شناخت چندرو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا جسم کا اکثر حصہ جھلس گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ دونوں مزدور امبیڈکر اسٹریٹ میں واقع چنمئی نامی شخص کی ملکیت کے کی ایک عمارت میں کام کررہے تھے۔ اس دوران لوہے کے راڈس بجلی کی تار کو لگے جس کے جھٹکے سے دونوں بے ہوش کر گرپڑے ، مقامی لوگوں نے دونوں کوکے آر اسپتال منتقل کیا جہاں نوین کی موت واقع ہوگئی۔ وجیا نگر پولیس نے موقعۂ واردات پرپہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...