منگلورو ایرپورٹ پر بیس لاکھ سے زائد غیر ملکی کرنسی ضبط

mangalore aiport,

منگلورو 17 اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) 15 اگست پیر کو منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاسرگوڈ نژاد دو افراد سے 20,71,158 روپے کے غیر ملکی کرنسی نوٹ ضبط کیے گئے۔ ملزمان کو سپائس جیٹ کی پرواز سے بیرون ملک جانا تھا۔

ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی میں 13200 امریکی ڈالر، 31800 یو اے ای درہم، 16000 سعودی ریال اور 160 کویتی دینار شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share this post

Loading...