منگلور 06؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) بندوق کی گولیاں لے جانے کے الزام میں شہر کے ایرپورٹ سے سفر کررہے ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسماعیل (63) کو ناگپور جانے کے لیے ہوائی جہاز پر سوار ہونے سے قبل سی آئی ایس ایف افسران نے اس کے پاس پندرہ بندوق کی گولیاں ہونے کی وجہ سے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی ۔ افسران نے مزید تحقیقات کے لیے اسے بچپے پولیس کے حوالے کر دیا ، تحقیقات کے دوران پتہ چلاکہ اسماعیل کے پہاس کے ایک لائنس کی بندوق ہے جو 4اپریل کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کے تحت اس نے پہلے ہی وہ بیلتنگڈی پولیس تھانہ میں جمع کرادی ہے ، بتایا جارہا ہے کہ غلطی سے یہ کارتوس اس کے بیگ میں رکھے گئے تے اور وہ اسے نکالنا بھول گیا ہے۔ جس کے بعد اسے پولیس نے رہا کردیا۔
Share this post
