منگلور ایئرپورٹ پر کانگریس لیڈران گرفتار

بنگلورو 21/ دسمبر 2019(فکروخبر /ذرائع) سابق اسپیکر کے آر رمیش کمار سمیت دیگر لیڈروں کو جمعہ کے دن پولیس نے منگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ یہ لیڈران جمعرت کے دن مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے دو افراد کے خاندانوں سے ملاقات کرنے کے لیے منگلور آنا چاہتے تھے۔ لیکن پولیس نے کہا تھا کہ کرفیو نافذ ہے وہ نہ آئیں۔ اس کے باوجود وہ منگلور پہنچے تو ایئرپورٹ ہی پر ان کو گرفتار کرلیا گیا او ران کو شہر کے اندر آنے نہیں دیا گیا۔ سابق وزیر ایم بی پاٹل نے کہا کہ وہ جمعرات کے دن ہلاک ہونے والے ادو افراد کے گھر والوں سے ملنے کے لیے منگلور آئے تھے لیکن ان کو پولیس نے ائیرپورٹ ہی پر روک دیا۔ کانگریس لیجس لیٹیو کونسل رکن پرکاش راتھوڑ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس لیڈروں کی گروپ میں سابق اسپیکر رمیش کمار، آیس آر پاٹل، نصیر احمد، اگر پا اور بسوراج رایا ریڈی شامل تھے۔ سدارامیا نے پارٹی لیڈروں کی گرفتاری کی مذمت کی۔ سدارامیا نے کہا کہ ایڈی یوروپا کرناٹک کو ایک اور کشمیر بنارہے ہیں۔ آئین میں دئیے گئے تمام حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔ راتھوڑ نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی ہمیں زور زبردستی سے روک نہیں سکتی، عوام رد عمل ظاہر کریں گے اور احتجاج بڑھنے لگے گا۔ قبل ازیں دن کے اوئل میں پولیس نے تقریباً 50افراد کو گرفتار کرلیا جو کیرلا سے ٹرین میں آئے تھے۔

Share this post

Loading...