منگلور :  ایر انڈیا ایکسپریس واقعہ کی تحقیقات مکمل

منگلورو03/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) منگلورو ایرپورٹ پرایرانڈیا ایکسپریس کاطیارے کاپہیہ کھسکنے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں۔ یاد رہے کہ تین روز قبل دبئی سے منگلوو پہنچنے والی ایر انڈیا ایکسپریس طیارے کاپہیہ لینڈنگ کے دوران کھسک گیا اور ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا تھا۔ فائنل رپورٹ محکمہئ ہوا بازی اور ایرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے حوالے کی گئی اور اسی رپورٹ کی بنیاد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل ایر اینڈیا ایکسپریس کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ تیار کرکے محکمہئ ہوابازی کے سپرد کی جاچکی ہے۔ رپورٹ کی کوئی بھی تفصیلات اخباروں میں نہیں آسکی ہے تاہم حادثہ کے بعد سہمے مسافروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ کتنا بڑا حادثہ ٹل گیا۔ 
 

Share this post

Loading...